ٹاٹا کمپنیزکے سینئر عہدیداروں کی ہیمنت سورین سے ملاقات

   

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے ساتھ آج جھارکھنڈ منترالیہ میں ٹاٹا موٹرز، ٹاٹا اسٹیل اور ٹاٹا کمنز کے سینئر افسران نے میٹنگ کی۔میٹنگ میں جھارکھنڈ (جمشید پور) میں نیو گرین ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ پروجیکٹ (ہائیڈروجن ٹیکنالوجی انجن پر مبنی گاڑیوں کی تیاری) کی توسیع پر سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گرین ٹکنالوجی مینوفیکچرنگ پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات وزیر اعلیٰ کے سامنے ٹاٹا موٹرز کے عہدیداروں نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ رکھی۔ ٹاٹا موٹرز کے عہدیداروں نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ جمشید پور، جھارکھنڈ میں نیو گرین ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ پروجیکٹ (ہائیڈروجن ٹیکنالوجی انجن پر مبنی گاڑیوں کی تیاری) کی توسیع پر سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات ہیں۔ ٹاٹا موٹرس اور ٹاٹا کمنز الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ہائیڈروجن انجن سے چلنے والی گاڑیاں بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ ٹاٹا موٹرز کا مقصد آنے والے 25 سے 30 برسوں میں آٹوموبائل سیکٹر میں صفر کاربن کے اخراج کو حاصل کرنا ہے ۔ ٹاٹا موٹرز جمشید پور میں ہائیڈروجن سیگمنٹ قائم کرنا چاہتی ہے ۔