ممبئی 9 مئی (یو این آئی) ممبئی کے پریل علاقے میں واقع ٹاٹا میموریل ہاسپٹل جس کا شمار ملک کے سب سے اہم کینسر کے علاج اور تحقیقی مراکز میں ہوتا ہے اسے جمعہ کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ ہاسپٹل کے احاطے میں ایک دھماکہ خیز آلہ لگایا گیا ہے۔ ہاسپٹل کی مکمل تلاشی کے بعد کوئی دھماکہ خیز یا مشکوک شے برآمد نہیں ہوئی۔