ٹاپرس طلبہ و نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیتوں کو ایوارڈس کی حوالگی

   

کورٹلہ /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسعود علی اکبر کی صدارت میں 25 اگست اتوار کو اے جے ایم فنکشن ہال کورٹلہ میں احمد علی میموریل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایس ایس سی کے ٹاپرس طلبہ کیلئے تقسیم ایوارڈ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ علاوہ ازیں مختلف شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازہ گیا ۔ اجلاس کا آغاز مولانا عمران ا لدین حسامی کے تلاوت پاک سے ہوا ۔ کارروائی محمد یوسف نے چلائی۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد جن میں قابل ذکر ڈپٹی تحصیلدار آر ڈی او آفس کورٹلہ جناب عبدالقدیر کو بیسٹ آفیسر ایوارڈ اور پیشہ طب سے ڈاکٹر محمد یعقوب فزیوتھراپسٹ کو بیسٹ ڈاکٹر ایوارڈ اور تدریسی شعبہ میں جناب محمد عظیم الدین بیگ ماسٹر بنڈہ پلی پرائمری اسکول کورٹلہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اور دینی خدمات میں خواجہ سبیل الدین موذن مسجد عرفات کو بیسٹ موذن ایوارڈ اور عوامی و سماجی خدمات پر جناب محمد امیر الدین کو ان کی سماجی خدمات پر بیسٹ سوشیل ورکر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اجلاس سے جناب مسعود علی اکبر ، جناب محمد کریم الدین ،مولانا عبداللہ قاسمی ، جناب احمد عبدالقیوم ، جناب آصف خان نے مخاطب کیا ۔ اجلاس میں مولانا سید نعیم الدین اسعدی جناب محمد عبدالسلیم فاروقی سینئر جرنلسٹ جناب محمد عبدالرحیم گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر جناب افتخار احمد خان ہیڈ ماسٹر جناب چاند پاشاہ ، جناب محمد فصیح الدین شکیل ، جناب محمد نصیر الدین ، جناب عبدالماجد لکچرار کے علاوہ طلباء او طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔