ٹاپ امریکی سیکورٹی اہلکار یوکرین کی فوجی امداد روکنے کے مخالف

   

واشنگٹن، 30 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ٹاپ سیکورٹی اہلکار نہیں چاہتے کہ یوکرین کو دی جانے والی فوجی امداد روکی جائے ۔‘نیویارک ٹائمز’ نے پیر کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ کے ٹاپ سیکورٹی اہلکار یوکرین کو دی جانے والی فوجی امداد روکنے کی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مخالفت میں ہیں۔اخبار نے بتایا ہے کہ اس نے اس معاملہ پر امریکہ کے 10 سابق اور موجودہ سیکورٹی حکام سے عام طور پر بات کی اور پتہ چلا ہے کہ وزیر دفاع مارک ایسپر، وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن ٹرمپ کے موقف کے سخت خلاف ہیں۔