ٹرافک قوانین پر سختی سے عمل ،ڈی سی پی وجئے کمار کا انتباہ

   

شمس آباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ملک بھر میں ٹرافک قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بھاری چالانات کیے جارہے ہیں ۔ لیکن تلنگانہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے نئے چالانات پر عمل نہ کرنے کا اعلان کر کے راحت پہنچائی ۔ ٹرافک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ سے ڈرائیونگ اور تمام ضروری کاغذات کو ساتھ رکھنے کے لیے شعور بیدار کیا گیا جس کے بعد کئی افراد اس پر عمل کرنے لگے لیکن چند افراد اس کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ جس کے باعث حادثات رونما ہورہے ہیں ۔ سائبر آباد ڈی سی پی ٹرافک وجئے کمار نے بتایا کہ اگر بائیک سوار ہیلمٹ کا استعمال کرتا تھا تو شائد وہ آج زندہ ہوتا ۔ اکثر بائیک سوار ہیلمٹ پہننے کو شان کے خلاف سمجھتے ہیں لیکن ہیلمٹ ہماری جان کی حفاظت کرتی ہیں ۔ سائبر آباد میں سینکڑوں کی تعداد میں ہر سال کئی جانیں صرف سڑک حادثہ میں جاتی ہیں ۔ جس میں زیادہ تر بغیر ہیلمٹ کے سفر کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بائیک چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں ۔۔