حیدرآباد /16 ستمبر ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں ایک ٹریکٹر ڈرائیور ٹرالی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جو ٹریکٹر ٹرالی کی مرمت کر رہا تھا ۔ پولیس مادھاپور کے مطابق 26 سالہ ایم سرینو جو کنداپور کے علاقہ کا ساکن۔ پیشہ سے ٹریکٹر ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ کل شام یہ شخص ٹرالی کی مرمت کر رہا تھا ۔ یہ ٹریکٹر ٹرالی ہائیڈرالک تھی جو اچانک نیچے آگئی جس کی زد میں آکر سرینو ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مادھاپور نے مقدمہ درج کرلے ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔