یلاریڈی /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مشتبہ حالت میں گھومنے والے اور نئے چہروں کو دیکھنے پر پولیس کو اطلاع دینے کا لنگم پیٹ سب انسپکٹر شنکر نے عوام کو مشورہ دیا ۔ انہوں نے منڈل لنگم پیٹ کے مختلف مواضعات میں دورہ کرتے ہوئے عوام کو شعور دلایا کہ ان دونوں کھیتوں کے ہاں نامعلوم سارقوں نے برقی ٹرانسفارمرس کا سرقہ کرنے اس کا آئیل اور تانبہ کے تاروں کا سرقہ کر رہے ہیں۔ عوام بھی چوکس رہیں تو پولیس کو ان تک پہونچنے میں آسانی رہے گی۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ علاقہ میں بھی پولیس نے سائبر جرائم سے متعلق عوام کو شعور دلانے انہیں چوکسی اختیار کرنے کی صلاح دی اور اگر کوئی سائبر جرائم کا شکار ہوتو فوری 1930 نمبر کو فون کرکے اطلاع دینے کو کہا ۔ اس طرح عوام کو شی ٹیم سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ انجان فون کالس کا کوئی مثبت جواب نہ دینے کا مشورہ دیا اور ان کے پوچھے گئے کسی بھی تفصیلات کو فراہم نہ کرنے کی تاکید کی ۔ اس موقع پر پولیس عہدیدار گنگارام ، دکشنا مورتی ، سرینواس ، مہیش ، سائیلو ، ستیہ نارانئا موجود تھے ۔ واضح رہے کہ سائبر مجرموں کے آئے دن نت نئے طریقوں سے عوام کو نشانہ بناتے جانے سے عوام آسانی سے شکار ہو رہے ہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ اس کا کوئی علاج ہی نہیں ہے ۔ پولیس اور ذمہ داران صرف شعور بیداری پر اپنی ذمہ داری ختم کر رہے ہیں ۔ جو ناکافی ہے ۔