امراوتی : آندھرا پردیش سے ٹرانسفارمر کو مرمت کیلئے ٹاملناڈو لے جاتے ہوئے ایک ٹرک چینائی ۔ بنگلورو ہائی وے کے ایک فلائی اوور کے نیچے پھنس گیا۔ ٹرک کو فلائی اوور سے نکالنے کی کارروائی کے دوران ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ عملہ وہاں پہنچ گیا اور کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ اس واقعہ کے بعد پانچ گھنٹوں تک ٹریفک جام رہی۔