سنگا ریڈی : مسٹر رمنا کمار ایس پی ضلع سنگاریڈی نے ایس پی آفس سنگاریڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سنگاریڈی کی بند فیکٹریز اور زرعی کھیتوں سے ٹرانسفامر کاپر کائیل کا سرقہ کرنے والی سارقین کی ٹولی کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا۔ 7 سارقین مسروقہ مال اور سرقہ میں استعمال ہونے والے ٹول کٹ اور ہتھیار کے ساتھ ایک آٹو ٹرالی میں سفر کر رہے تھے کہ پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران انھیں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار سارقین کے پاس سے ٹرانسفارمر کاپر کائیل کے علاوہ دیگر اوزار اور 4 لاکھ 84 ہزار روپے نقد ضبط کئے۔ گرفتار شدہ افراد عادی سارقین ہے اور ان پر مختلف پولیس اسٹیشنس میں 26 کیس درج ہے۔ گرفتارشدہ 7 سارقین کے علاوہ سرقہ کی وارداتوں میں مزید 12 افراد ملوث ہے انہیں بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔ چوری کے بعد کاپر کائیلس کو حیدر آباد میں فروخت کیا جاتا تھا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اس موقع پر بھیما ریڈی ڈی ایس پی پٹن چیرو، سریندر ریڈی سرکل انسپکٹر اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔