حیدرآباد /19 ستمبر ( سیاست نیوز ) ٹرانسپورٹ میں کام کے دوران زخمی شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ میرچوک پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 36 سالہ شیخ محبوب جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ٹرانسپورٹ ورکر بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ ہفتہ یہ شخص ٹرانسپورٹ میں کام کے دوران زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کا ٹرانسپورٹ منیجر نے علاج بھی کروایا اور علاج کے بعد وہ اپنے مکان چلا گیا اور اس کی صحت اچانک بگڑ گئی اور وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق محبوب مصطفی نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ میر چوک پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔