حیدرآباد۔ تلنگانہ اسٹیٹ ٹرانسکو کے 3000 ملازمین کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور آٹھ ملازمین فوت بھی ہوچکے ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ ٹرانسکو کے صدر نشین و مینیجنگ ڈائرکٹر ڈی پربھاکر نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے ڈائرکٹر نمس کے منوہر کو 10 وینٹیلیٹرس خریدی کیلئے 70 لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ٹرانسکو ملازمین کو کورونا ٹیکہ دیا جائیگا ۔ انہوں نے یہ بات چیف منسٹر کے علم میں بھی لائی ہے ۔ مسٹر پربھاکر نے کہا کہ ریاستی ٹرانسکو ملازمین دواخانوں اور تمام ضروری شعبوں کو کسی رکاوٹ کے بغیر برقی سربراہ کرنے میں مصروف ہیں۔ اس دوران وہ بھی کورونا قواعدکی سخت پابندی کر رہے ہیں۔ بہت جلد تمام ملازمین کو کورونا ٹیکے دینے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے عوامی خدمات کی انجام دہی پر سرکاری و خانگی ڈاکٹرس کی ستائش بھی کی ۔