ٹراویل آفس پر انکم ٹیکس دھاوا

   

حیدرآباد ۔ /12 جون (سیاست نیوز) انکم ٹیکس عہدیداروں نے آج مشہور آرینج ٹورس اینڈ ٹراویلس کے دفاتر پر اچانک دھاوا کرتے ہوئے تلاشی لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ انکم ٹیکس کے دو خصوصی ٹیموں نے آرینج ٹراویلس کے دو دفاتر واقع بیگم پیٹ اور سوچترا جنکشن پر اچانک دھاوا کیا اور آج رات دیر گئے تک تلاشی جاری رکھی ۔ واضح رہے کہ آرینج ٹورس اینڈ ٹراویلس کا قیام 2011 ء میں ہوا تھا اور ابتداء میں حیدرآباد بنگلور سلیپر سرویس شروع کی گئی تھی ۔