ٹرمپ۔ کم سربراہ کانفرنس سے قبل امریکہ ۔ شمالی کوریا ایک اور بات چیت کیلئے تیار

   

واشنگٹن۔9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور شمالی کوریا فروری کے مہینے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جون اون کے درمیان مجوزہ دوسرے سربراہ اجلاس سے پہلے خصوصی سطح کے مذاکرات کے لئے متفق ہوگئے ہیں۔ امریکی وزارت کی جمعہ کے روز جاری بیان کے مطابق، امریکہ کے شمالی کوریا کے لئے خصوصی نمائندہ اسٹیفن بیگن اور ان کے شمالی کوریائی ہم منصب کم ہیوک چول نے سربراہ اجلاس سے پہلے مذاکرات کے نئے دور پرمتفق ہوگئے ہیں ۔ریلیزمیں کہاگیا کہ ‘‘دونوں ممالک کے خصوصی نمائندوں مسٹر بیگن اور مسٹر کم سربراہ اجلاس سے پہلے ملاقات کرنے پر متفق ہوگئے ہیں’’۔اس سے پہلے دونوں کے درمیان ، 6 ۔ 8 فروری تک کوریائی جزیرے میں تخفیف اسلحہ پر بات چیت ہوئی جس میں سنگاپور کے سربراہ اجلاس کے عہد ، امریکی-شمالی کوریا تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسٹر ٹرمپ نے منگل کو اپنے خطاب میں کہا تھا کہ 27-28 فروری کو وہ شمالی کوریائی رہنما کے ساتھ ویت نام میں ایک سربراہ اجلاس کریں گے ۔