ٹرمپ ،کورونا بحران کو سیاسی رنگ نہ دیں :ڈبلیو ایچ او

   

جینوا:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرفداری اور تعصب برتنے کے الزامات اورامداد بند کرنے کی دھمکیوں کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے ادارے نے صدر ٹرمپ پر تنقید کی۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ کورونا کے عالمی بحران کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریوس نے امریکی صدر کے بیان کے جواب میں تین نکاتی رد عمل جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کیخلاف قومی اور عالمی سطح پر تمام ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔ ‘کوویڈ 19’ کے بحران کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرنا ہوگا اور اس عالمی وباء کیخلاف مخلصانہ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔