لندن،19 ستمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم افغانستان میں بگرام ایئربیس واپس حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اسے واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم اسے واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انہیں(افغانستان) ہم سے چیزوں کی ضرورت ہے ۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریب واقعہ بگرام ہوائی اڈہ کا امریکہ نے اگست 2021 میں جنگ زدہ ملک پر طالبان کے قبضے سے کچھ ہی دیر قبل کنٹرول چھوڑ دیا تھا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم اڈہ چاہتے ہیں اس کی ایک وجہ یہ ہے ، جیسا کہ آپ جانتے ہیں، یہ ایک گھنٹے کی دوری پر ہے جہاں سے چین اپنے نیوکلیئر ہتھیار بناتا ہے اور افغانستان کو بھی ہم سے کچھ چیزوں کی ضرورت ہے ۔