واشنگٹن ۔17 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے اعلی قومی سلامتی مشیروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد طالبان کے ساتھ امن معاہدہ کے تئیں امید کا اظہار کیا ہے ۔خیال رہے کہ امریکہ طالبان کے ساتھ جلد سے جلد امن معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاکہ افغانستان سے امریکی سیکورٹی فورسیز کی آسانی سے واپسی ہوسکے۔ ٹرمپ نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا ’’ابھی ابھی افغانستان معاملے پر ایک بہت اچھی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس انیس سالہ جنگ کے خلاف میں کئی لوگ اور ہم اگر ممکن ہو تو ایک معاہدہ کی امید کررہے ہیں‘‘۔ امریکی صدر نے میٹنگ میں مائک پینس، وزیر خارجہ مائک پومپیو، سی آئی اے کے ڈائریکٹر جینا ہاسپیل، وزیر دفاع مارک ایسپر، قومی سلامتی مشیر جان بولٹن، امن مذاکرات کیلئے امریکہ کے خصوصی سفیر ظلمی خلیل زاد کے ساتھ افغانستا معاملے پر بات چیت کی۔
اٖفغانستان میں فضائی حملے، 21 طالبان ہلاک
کابل ۔17 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے غزنی اور بلخ صوبے میں فوج کے فضائی حملے میں کم از کم 21 طالبان کی موت ہوگئی۔سنیچر کے روز خامہ پریس ایجنسی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات غزنی صوبے کے ڈیہہ یاک میں اٖفغان فوج کے فضائی حملے میں چھ طالبان مارے گئے جبکہ اتوار کو بلخ صوبے کے شول گڑھ میں اسی طرح کی کارروائی میں 15ہلاکتیں ہوئی تھیں۔
