ٹرمپ انتظامیہ کا فائزر سے عنقریب معاہدہ

   

واشنگٹن :امریکہ میں کورونا ویکسین تیار کرنے والی معروف دوا ساز کمپنی ، فائزر ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے ، کورونا وائرس کے لئے اور زیادہ ویکسین خریدنے کے لئے اور دونوں فریقین کے مابین بات چیت جاری ہے ۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، فائزر کمپنی امریکی حکومت کو اپریل اور جون کے درمیان ڈیفنس پروڈکشن ایکٹ کے تحت 70 ملین کورونا ٹیکے فراہم کرے گی۔ تاہم فائزر نے مارچ کے آخر میں امریکی حکومت کے ساتھ دس کروڑ کورونا خوراکیں فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ، فائزر کمپنی نے سپلائی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ ستمبر تک ویکسین بنانے کے لئے خام مال تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرے ۔ حکومت اور فائزر کے مابین معاہدہ چہارشنبہ کو ہوسکتا ہے ۔امریکی عہدیداروں کے مطابق ، توقع کی جارہی ہے کہ فائزر اس ہفتے کے آخر تک امریکہ میں دو کروڑ اورمارڈرنا کی 59 لاکھ کورونا کی خوراک فراہم کرے گی ۔