واشنگٹن : 11 ڈسمبر ( یو این آئی) ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزا کی درخواست دینے والے افراد کی 5 سالہ سوشل میڈیا سرگرمیاں جانچنے کا منصوبہ بنالیا۔کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن ادارے نے فیڈرل رجسٹر میں اس حوالے سے نوٹس کو لازمی قرار دے کر شائع کردیا۔یہ واضح نہیں کیا گیاکہ نئے فیصلے کا اطلاق کب سے کیا جائیگا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سیٹیزن شپ اور امیگریشن سروسز یہ جانچیں گی کہ آیا متعلقہ درخواست گزار نے امریکہ مخالف، یہود مخالف یا دہشت گردسے متعلق کسی بات کی ترویج تو نہیں کی۔امریکہ نے افغان پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزے جاری کرنا بند کردیے، اسائلم کی تمام درخواستوں پر بھی کام روکنے کا اعلانامریکی عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے متعلق اقدام کے بارے میں 60 روز میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔امریکہ میں داخل ہونے والوں سے اہل خانہ کے ای میل ایڈریس، فون نمبر اور دیگر معلومات بھی پوچھی جائیں گی۔محکمہ خارجہ نے اس سے پہلے سیاحوں کو جون میں حکم دیا تھاکہ وہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کو پبلک کریں جبکہ اگست میں ٹرمپ انتظامیہ نیکہا تھاکہ وہ ویزا اور گرین کارڈ کی درخواست دینے والوں کی سوشل میڈیا پوسٹ جانچنا چاہتی ہے۔اب ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام سے طلبہ اور سیاحوں سمیت وزیٹرز کی امریکہ مخالف پوسٹ بھی ویزا کے اجرا پر اثرانداز ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
سی این این کو فروخت کردینا چاہیئے : ٹرمپ
واشنگٹن : 11ڈسمبر ( ایجنسیز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے الے امریکی میڈیا سی این این نیوز نیٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے فروخت کردینا چاہیے۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر چینل کی کارکردگی پر انگلی اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سی این این کی ریٹنگز اتنی کم ہیں کہ شمار بھی نہیں ہوتیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کے تحت سی این این کو بیچ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا میں غلط بیانی اور جانبداری کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اکثر اپنی تقریروں اور صحافیوں سے گفتگو میں ان ٹی وی اور اخبارات کو جعلی میڈیا قرار دیتے ہیں جو انکی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔
غزہ امن بورڈ میں عالمی رہنماؤں کی شمولیت کا اعلان آئندہ سال ہونا چاہیئے : ٹرمپ
واشنگٹن:11ڈسمبر ( ایجنسیز ) امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ امن بورڈ میں عالمی رہنماؤں کی شمولیت کا اعلان آئندہ سال کے اوئال میں کرنے کی تجویز دید ی۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ کئی رہنما بورڈ میں شامل ہونا چاہتے ہیں البتہ غزہ امن بورڈ میں کون سے عالمی رہنما خدمات انجام دیں گے اس کا اعلان اگلے سال کے اوائل میں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا تھائی لینڈ جنگ رکوانے سے متعلق فون آج کروں گا، لگتاہے میں انہیں لڑائی روکنے پررضامند کرسکتاہوں۔ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے سی این این کے لیے کہا ہے کہ اسے فروخت کردیا جانا چاہیے۔