ڈھاکہ۔ 20 مئی ۔ (یواین آئی) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت آئندہ بجٹ میں کم از کم 100 قسم کی اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کرنے کی تیاری کر رہی ہے ، تاکہ امریکہ کی طرف سے عائد کیے گئے اضافی محصولات کے درمیان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے ۔بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے پیر کو نیشنل ریونیو بورڈ (این بی آر) کے اجلاس میں اس سے متعلقہ تجویز کی منظوری دی۔ اس اجلاس میں مالیاتی مشیر، این بی آر کے چیئرمین اور انکم ٹیکس، ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور کسٹمز کے سینئر حکام شامل تھے ۔ اجلاس میں موجود ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ امریکہ سے درآمد کی جانے والی 100 اشیاء پر صفر ڈیوٹی کی تجویز ہے ، جس سے امریکہ کو فائدہ ہوگا۔ ان اشیاء میں تیل، گیس، ہتھیار، لڑاکا طیاروں کے پرزے اور میزائل جیسی تقریباً 15-16 اشیاء بھی شامل ہیں ۔