ٹرمپ انتظامیہ کے سابق رکن مائیک گل کو گولی ماردی گئی

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ کے سابق رکن مائیک گل حال ہی میں واشنگٹن میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ گل نے ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران کموڈٹی فیوچر ٹریڈنگ کمیشن میں چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں۔ پیر کی رات ایک حملہ آور ان کی کار میں گھس کر گولی ماردی جس کے بعد گل کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ دم توڑ گئے۔ گل کی اہلیہ کرسٹینا نیان کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔گل ایک غیر منافع بخش تنظیم ہاؤسنگ پالیسی کونسل میں کیپٹل مارکیٹس کے سینئر نائب صدر کے طور پر کام کر رہے تھے۔