ٹرمپ اور الیزابیتھ کی کورونا پر تعاون کے سلسلے میں بات چیت

   

واشنگٹن۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور برطانیہ کہ ملکہ الیزابیتھ نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کے مابین تعاون پر بات چیت کی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ‘‘صدر ٹرمپ اور ملکہ الیزابیتھ نے فون پر کورونا کیخلاف لڑائی میں باہمی تعاون اور عالمی معیشتوں کو بحال کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر اور مہارانی نے اس بات کو اعادہ کیا کہ امریکہ اور برطانیہ اس چیلنجنگ وقت کا سامنا کرنے کے بعد مزید مضبوط ہوکر ابھریں گے‘‘۔ ٹرمپ نے برطانیہ میں کورونا کے سبب مارے گئے لوگوں کی تئیں اظہار تعزیت بھی کیا۔