واشنگٹن ، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 22 جولائی کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ دہشت گردی اور دیگر مسائل پر گفتگو کریں گے ۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہاصدر ڈونالڈ ٹرمپ 22 جولائی کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا وائٹ ہاؤس میں خیر مقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت زیادہ جدوجہد کا گواہ رہا ہے ۔ اس دورہ سے خطے میں امن واستحکام اور اقتصادی خوشحالی کیلئے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون میں مضبوطی آئے گی۔ انہوں نے کہا صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے مابین جنوبی ایشیا میں امن اور دونوں ممالک کے درمیان مستقل شراکت داری کے مقاصد، دہشت گردی، دفاع اور تجارت سمیت کئی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
