واشنگٹن، 21 نومبر (یو این آئی) امریکی صدر ٹرمپ اور نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی کی پہلی ملاقات آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدرٹرمپ اورنومنتخب میئرنیویارک زہران ممدانی کی وائٹ ہاؤس میں پہلی ملاقات آج ہوگی اس حوالے سے ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ کمیونسٹ میئرصدر ٹرمپ سے ملنے وائٹ ہاؤس آرہے ہیں ، امریکیوں کیلئے صدر ٹرمپ کسی سے بھی ملنے کیلئے تیار ہیں. ممدانی نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک کے شہریوں کیلئے ٹرمپ سمیت ہر ایک کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں، ملاقات کا مرکز عوامی تحفظ، رہائش کی قابلِ استطاعت قیمتیں اور اقتصادی تحفظ ہوگا۔