ٹرمپ اور میلانیا کا راج گھاٹ پر گاندھی جی کو خراج

   

نئی دہلی ۔ 25 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اُن کی شریک حیات میلانیا نے آج گاندھی جی کو یہاں راج گھاٹ پر خراج عقیدت پیش کیا اور ہندوستان کے بابائے قوم کی یاد میں ایک پودا لگایا ۔ ٹرمپ نے راج گھاٹ پر کتاب الرائے میں تحریر کیا کہ امریکی عوام مقتدر اعلیٰ اور زبردست قوم ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ یہ ملک عظیم لیڈر مہاتما کا ریجن ہے ۔ یہاں آنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ اس پیام پر فرسٹ لیڈی نے بھی دستخط کئے ۔ امریکی صدر اور میلانیا نے راج گھاٹ پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ دونوں ٹرمپ راشٹرپتی بھون میں روایتی استقبال کے بعد راج گھاٹ پہونچے جہاں اُن کے ہمراہ مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری موجود تھے ۔