ٹرمپ اور پوتن کی وجہ سے دو صحافیوں کی ملازمتیں ختم

   

واشنگٹن ؍ ماسکو ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مخالفت اور روس میں صدر ولادیمیر پوتن کی خوشامد کرنے کی پاداش میں دو صحافیوں کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔امریکہ میں دی کرسچین پوسٹ میگزین کے صحافی نیپ نازورتھ نے جریدے کرسچینٹی ٹوڈے میں صدر ٹرمپ کے بارے میں اداریہ چھاپنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس میگزین سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ گذشتہ دس برسوں سے بطور پولیٹکل ایڈیٹر کام کر رہے تھے۔صدر ٹرمپ کو ہمیشہ قدامت پسند عیسائیوں کی بہت حمایت حاصل رہی ہے۔امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے امریکی صدر کے مواخذے کے بعد کرسچینٹی ٹوڈے نے اپنے ایک اداریے میں صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کی حمایت کی۔اداریے میں لکھا گیا کہ ’بدکردار‘ صدر کو ہٹانا عیسائیت کے لیے ضروری ہے۔ اداریے میں لکھا گیا: ’صدر ٹرمپ کو ہٹانے کا معاملہ جانبدارانہ سیاست کا معاملہ نہیں بلکہ 10 احکامات کے خالق کے ساتھ وفاداری کا معاملہ ہے۔‘اداریے میں لکھا گیا کہ صدر ٹرمپ نے اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے ایک غیر ملکی رہنما کو ہراساں کرنے کوشش کی ہے۔ ’یہ نہ صرف آئین کی خلاف ورزی ہے بلکہ انتہائی غیر اخلاقی قدم ہے۔‘20ویں صدی کے سب سے مشہور عیسائی مبلغ بلی گراہم نے کرسیچنٹی ٹوڈے کی بنیاد رکھی تھی۔کرسیچنٹی ٹوڈے نے ایوینجلیکل مسیحیوں کی صدر ٹرمپ کے لیے حمایت پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔