واشنگٹن ۔14؍اگست ( ایجنسیز )امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات 14 اگست کو کہا کہ انہیں یقین ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن یوکرین کے خلاف اپنی جنگ کے بارے میں کوئی معاہدہ کریں گے اور روس کیخلاف پابندیوں کے خطرے نے اجلاس طلب کرنے کے فیصلے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ٹرمپ جمعہ 15 اگست کو الاسکا میں پوٹن سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ فوری جنگ بندی ہو سکتی ہے یا نہیں لیکن انہوں نے امن معاہدے کی ثالثی میں دلچسپی ظاہر کی۔