ٹرمپ اور کملا ہیریس کا 10ستمبر کو مباحثے پر اتفاق

   

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیریس کا 10 ستمبر کو اے بی سی نیوز پر مباحثے پر اتفاق ہوگیا۔ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیریس سے مزید دو مباحثوں کیلئے بھی تیار ہیں۔ری پبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے اے بی سی نیوز پر مباحثے سے انکار کردیا تھا۔سروے کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیریس کی مقبولیت کا گراف مسلسل بڑھ رہا ہے ، کملا کو ٹرمپ پر 8 پوائنٹس کی برتری حاصل ہوچکی ہے ۔