ٹرمپ اور کم کی ایک اور ملاقات ضروری ، جنوبی کوریائی صدر

   

سیول: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر برائے شمالی کوریا اسٹیفن بیگن آئندہ ہفتے جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ واشنگٹن اور پیونگ یانگ کے مابین تعطل کے شکار امن مذاکرات کی بحالی کی کوششیں کریں گے۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کا اصرار ہے کہ نومبر میں امریکی صدارتی الیکشن سے قبل ایک مرتبہ ڈونالڈ ٹرمپ کو شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان سے ضرور ملاقات کرنا چاہیے۔ ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ بیگن کے بقول کورونا وائرس کی وجہ سے یہ ملاقات ممکن نظر نہیں آتی۔