ٹرمپ اور کم کے درمیان گفت و شنید خوش آئند : گوٹیرس

   

اقوام متحدہ،یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹو نیو گوٹریس نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ کے درمیان حالیہ ملاقات اور دونوں ممالک کے درمیان ملاقات کے بعد شروع کئے جانے والے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے ۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈی نے ایک بیان میں یہ بات کہی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہیکہ سکریٹری جنرل نے جزیرہ نما کوریا کے غیر فوجی علاقے میں ہونے والی میٹنگ کا خیر مقدم کیا ہے ، جس میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان، شمالی کوریا کے حکمران کم اور ٹرمپ کے درمیان گفت و شنید ہوئی ۔مسٹر گوٹریس ے بالخصوص اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا ایک بار پھر بات چیت کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ’’یہ جان کر اچھا لگا کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ آئندہ چند ہفتے میں نیوکلیئر ترک اسلحہ پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے‘‘۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے ’’سکریٹری جنرل جزیرہ نما کوریا میں مستقل امن اور نیوکلیئر ترک اسلحہ کی سمت میں نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے دونوں ممالک کی مسلسل کوششوں کی حمایت کرتے ہیں‘‘۔