واشنگٹن : وائٹ ہاوس نے اقتدار کی منتقلی سے متعلق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آزاد اور شفاف انتخابات کے نتائج کو تسلیم کریں گے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیلی مک اینینی نے کہا کہ صدر انتخابات میں امریکی عوام کی خواہشات کو قبول کریں گے۔یہی سوال ڈیموکریٹس سے بھی پوچھنا چاہیے۔ایک روز قبل وائٹ ہاوس میں ہی ٹرمپ سے جب صحافیوں نے انتخابات میں شکست کی صورت میں ِ اقتدار کی منتقلی سے متعلق سوال کیا تھا تو انہوں نے اس سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا تھا۔
