ٹرمپ اپنی شخصی املاک کی فکر کریں : ایران

,

   

٭ صدر ایران حسن روحانی کے مشیر حسام الدین اشینا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی شخصی املاک کی ایک فہرست پیش کی اور کہا کہ امریکی صدر نے ایران کے 52 مقامات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے تاہم وہ اپنی املاک کی خیر منائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکی عوام سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ امریکہ کی سابقہ حکومتوں کے ساتھ ایران کے کئی معاہدے ہوچکے ہیں۔ ہمارا واحد مسئلہ ٹرمپ ہے۔ جنگ کی صورت میں کیا ٹرمپ اس کی (جنگ کی) پوری ذمہ داری قبول کریں گے؟