ٹرمپ اگر جیت گئے تو مل کر کام کریں گے : زیلنسکی

   

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہیکہ وہ اس سے بالکل خوفزدہ ہیں نہ تشویش میں ہیں کہ امریکہ میں ایک بار پھر ڈونالڈ ٹرمپ صدر بن جائیں گے۔ اگرچہ ٹرمپ کے حوالہ سے ایسے اشارے ہیں کہ وہ روس کیساتھ زیادہ ہمدردیاں رکھتے ہیں۔ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر بننے کے حوالے سے سمجھا جا رہا ہیکہ واشنگٹن کی یوکرین کیلئے جاری امریکی امداد پر اثر پڑسکتا ہے۔ صدر زیلنسکی پیر کو اس بارے میں ایک پریس کانفرنس کہا میں سوچتا ہوں اگر ٹرمپ امریکی صدر بن گئے تو ہم مل کر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا یہ سوچ کر میں ہر گز پریشان نہیں ہوں۔ ٹرمپ کا کہنا ہیکہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو تنازعات کو جلد ختم کر لیں گے۔