واشنگٹن: 22مارچ ( ایجنسیز ) 65 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں بڑے زمینی حملے کا حکم دیں گے۔ خبر ایجنسی اور ایپسوس کی طرف سے 17 سے 19 مارچ تک کیے گئے سروے کے نتائج سامنے آ گئے۔سروے کے مطابق 65 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکی صدر ایران میں بڑے زمینی حملے کا حکم دے دیں گے۔ سروے میں صرف 7 فیصد امریکی ایران میں بڑی زمینی کارروائی کی حمایت میں ہیں۔ 55 فیصد امریکیوں نے زمینی کارروائی کی مکمل مخالفت کی۔ 34 فیصد امریکیوں نے ایران میں اسپیشل فورسز کی تعیناتی کی حمایت کی۔سروے کے مطابق 59 فیصد امریکی ایران میں جنگ کے خلاف ہیں۔