ٹرمپ ایران کیساتھ جنگ نہیں چاہتے : ظریف

   

Ferty9 Clinic

تہران، 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ہیں بلکہ اس کے اتحادی ایسا چاہتے ہیں ۔مسٹر ظریف نے این بی سی نشریہ کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا، ‘‘مجھے یقین نہیں ہوتا کہ صدر ٹرمپ جنگ چاہتے ہیں ، لیکن میں مانتا ہوں کہ اس کے ارد گرد کے لوگ جنگ چاہتے ہیں’’َ۔گزشتہ ہفتے ایران نے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کے تحت یورینیم کی افزودگی کے لئے طے حد سے تجاوز کردیاہے ۔ بین الاقوامی نیوکلیئر توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) نے اس کی تصدیق بھی کی ہے ۔ ایران نے 3.67 فیصد مقررہ حد سے تجاوز کرکے اپنا یورینیم کی افزودگی میں 4.5 فیصدتک اضافہ کرلیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ خلیج عمان میں گزشتہ ماہ آبنائے ہرمز کے نزدیک دو تیل کے ٹینکروں الٹیئر اور کوکوکا کریجیس میں کے دھماکے کا واقعہ اور ایران کی طرف سے امریکہ کے خفیہ ڈرون طیارہ مار گرانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی انتہا پر پہنچ گئی ہے ۔