واشنگٹن۔ 5 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے امیر ترین شخص ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو سوپر جینئس قرار دے دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک 80 فیصد سپر جینئس اور 20 فیصد غلطیاں کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس سب کے باوجود مسک ایک نیک نیت آدمی ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور مسک نے ہفتہ کو مار اے لاگو میں ساتھ میں کھانا کھایا۔ ایلون مسک نے اتوار کو ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ساتھ ایک خوبصورت ڈنر کیا۔ واضح رہے کہ مسک نے وینزوئیلا میں مفت انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کردیا ہے ۔ مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ وینزویلا میں 3 فروری سے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کریں گے ۔ مسک نے اسٹار لنک کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وینزوئیلا میں مسلسل رابطے کو یقینی بنانے کے لیے فری انٹرنیٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
