ٹرمپ ایک اور تنازعہ کی زد میں

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دو روسی اہلکاروں سے سن 2017 میں ہونے والی ایک ملاقات میں کہا تھا کہ وہ امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں بالکل فکر مند نہیں۔ اس بارے میں واشنگٹن پوسٹ نے گزشتہ روز ایک رپورٹ شائع کی جس میں یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ صدر کے بیان کو عوامی سطح پر عام ہونے سے بچانے کے لیے اس ملاقات اور بیان کو قدرے خفیہ رکھا گیا تھا اور صرف چند ہی امریکی اہلکاروں کا اس کا پتہ تھا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے فی الحال اس رپورٹ پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔