ٹرمپ جمہوریت کیلئے خطرہ ، عوام بائیڈن کو صدر منتخب کریں: ہلاری

   

نیویارک: سابق امریکی وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن نے امریکی ووٹروں سے کہا کہ وہ جو بائیڈن کو دوبارہ صدر منتخب کریں، ان کی عمر زیادہ ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر ڈونالڈ ٹرمپ جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں۔ہلاری کلنٹن نے ریڈیو پروگرام مارننگ ود زرلینا میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ بائیڈن بوڑھے ہوچکے ہیں مگر وہ موزوں صدارتی امیدوار ہیں۔ عوام کو اس حقیقت کو قبول کرنا چاہیے۔انہوں نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ بائیڈن کی حمایت جاری رکھیں۔ یہ درست ہے کہ جوبائیڈن اب تک کے سب سے معمر صدر ہیں جو دوسری مدت کے اختتام پر 86 برس کے ہوں گے مگر سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ جن کی عمر 77 سال ہے اگر وہ صدر منتخب ہوگئے توامریکی جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی۔