واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیر گزشتہ روز ایک عالمی نقشہ ٹوئٹ کیا جس میں ہندوستان کو نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے اور نشاندہی کی گئی کہ دنیا کا یہ حصہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کرتا ہے۔ ٹرمپ جونیر نے کہا کہ وہ آخر کار انتخابی نقشہ کے ذریعہ درست پیش قیاسی میں کامیاب ہوئے ہیں، تاہم ہندوستان کیلئے سخت اعتراض کی بات یہ ہے کہ نقشہ میں جموں و کشمیر ، لداخ کو ہندوستانی علاقہ کا حصہ نہیں بتایا گیا اور سارے شمال مشرقی خطے کو بھی ہندوستانی نقشہ سے حذف رکھا گیا ہے۔