ٹرمپ سوپرمین کی ٹی شرٹ پہننا چاہتے تھے

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ سوپرمین کے فین نکلے، والٹر ریڈ ہاسپٹل سے ڈسچارج ہوتے وقت وہ سپرمین کی ٹی شرٹ پہننا چاہتے تھے۔امریکی اخبار کے مطابق صدر نے والٹر ریڈ دواخانہ میں قیام کے دوران متعدد فون کالز میں کہا کہ وہ سوچ رہے ہیں کہ دواخانہ سے ڈسچارج ہوتے وقت طاقت کی علامت کے طور پر سوپرمین کی ٹی شرٹ پہنیں۔ٹرمپ کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد والٹر ریڈ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ٹرمپ کا اب کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدارتی انتخاب کیلئے دوبارہ مہم شروع کر دی ہے۔