ٹرمپ سپریم کورٹ سے رجوع ہونے بضد

,

   

امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی پر تنازعہ

واشنگٹن : صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی انتخاب جیت چکے ہیں حالانکہ ابھی لاکھوں ووٹوں کی گنتی ہونا باقی ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ وہ ووٹوں کی گنتی کے تنازعہ پر سپریم کورٹ جائیں گے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے مختلف بیٹل گراؤنڈ ریاستوں جہاں ابھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے، وہاں سے جتنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ‘سچ کہوں تو ہم نے انتخاب جیت لیا’۔خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ بیان اپنے ڈیموکریٹک حریف جوبائیڈن کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں وہ مقابلہ جیتنے کے حوالے سے پراعتماد نظر آئے جبکہ یہ معاملہ اگلے کچھ گھنٹوں یا دنوں تک ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک حل نہیں ہوگا۔ واضح رہے ابتدائی نتائج کے مطابق ریپبلکن امیدوار ٹرمپ کے ساتھ جوبائیڈن کا برابری کا مقابلہ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ عدالت جائیں گے اور وہ چاہتے ہیں کہ ‘تمام ووٹنگ کو روک دیا جائے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں، ہم تمام ووٹنگ کو روکنا چاہتے ہیں، دراصل، اب کوئی ووٹنگ نہیں ہورہی بس ان کی گنتی ہورہی ہے’۔تاہم بظاہر محسوس ہوا کہ وہ ڈاک کے ذریعے دیے گئے ووٹس کی گنتی کو روکنا چاہتے ہیں جنہیں ریاست کے الیکشن بورڈز کی جانب سے قانونی طور پر قبول کیا جاسکتا ہے، بشرطیکہ انہیں بروقت بھیجا گیا ہو۔