ٹرمپ سے مجوزہ ملاقات‘ شمالی کوریائی رہنما 25 فروری کو ویتنام پہنچیں گے

   

ہنوئی /17 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے 25 فروری کو ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی پہنچیں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہنوئی میں امریکی و جنوبی کوریائی صدور کے مابین دوسرا اجلاس 27اور28 فروری کو ہوگا۔ کم جونگ ان سربراہ ملاقات سے قبل ویت نام کے صدر نگوین پھو ترونگ اور دیگر ملکی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ واضح رہے کہ کم جونگ ان اور ٹرمپ کی پہلی ملاقات گزشتہ برس جون میں ہوئی تھی۔

ترکی روسی میزائل خریدنے تیار
انقرہ /17 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی روس سے ایس 400 میزائل نظام کی خریداری کے معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ امریکہ کی خواہش ہے کہ انقرہ حکومت روسی میزائل نظام کو نیٹو کے دفاعی نظام میں شامل نہ کرے۔ امریکہ کے عہدیداروں نے اس سلسلے میں ترکی کو 15 فروری کی غیر رسمی ڈیڈ لائن بھی دی تھی۔