ٹرمپ شٹ ڈاؤن ختم کرنے امریکہ ۔میکسیکو سرحد پر فولادی دیوار کے مطالبہ پر بضد

   

واشنگٹن ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے پیشکش کیا ہیکہ امریکہ ۔ میکسیکو جنوبی سرحد پر فولادی دیوار سمنٹ اور کنکریٹ کی دیوار کے بجائے کھڑی کی جائے گی تاکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان سے شٹ ڈاؤن کے مسئلہ کی یکسوئی کیلئے اختلافات دور کئے جاسکیں۔ امریکہ میں شٹ ڈاؤن کی وجہ سے تمام کاروبار تقریباً ٹھپ ہوگئے ہیں۔ 22 ڈسمبر سے اس جزوی شٹ ڈاؤن کا آغاز ہوا تھا جس کو مالیہ کئی اداروں کی جانب سے فراہم کیا جارہا ہے۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ ۔ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے 5 ارب امریکی ڈالر طلب کئے گئے تھے۔ ایوان کو کنٹرول کرنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان صرف ایک ارب 30 کروڑ امریکی ڈالر سرحد کی صیانت کیلئے جاری کرنے سے متفق ہیں اور باقی رقم ادا کرنے سے انکار کررہے ہیں۔