واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو یوکرین پر روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں آئے تو کیف اور ماسکو کو جنگ بندی کے لیے مجبور کیا جائے گا۔رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ابھی یہ جاننے کی کوششیں کر رہے ہیں کہ روسی اور یوکرینی صدور کے درمیان مذاکرات کے کتنے امکانات ہیں۔رپورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فوجی امداد کی کٹوتی یوکرین کو مذاکرات کی طرف دھکیل سکتی ہے اور جلد یا بدیر ماسکو اور کیف ایک معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔
