واشنگٹن، یکم جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کریں گے ۔یہ اطلاع وائٹ ہاؤس نے دی ہے ۔ اس سے قبل ٹرمپ نے ٹیک ارب پتی جیرڈ آئزاک مین کو ناسا کا سربراہ نامزد کیا تھا، جو مشہور کاروباری شخصیت ایلون مسک کے قریبی ساتھی ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ “یہ ضروری ہے کہ ناسا کا اگلا سربراہ ایسا شخص ہو جو صدر ٹرمپ کے امریکہ فرسٹ ایجنڈے کے ساتھ مکمل طور پر فٹ ہو۔
