ٹرمپ منصوبہ پر ہم نے جوابی تجویز رکھی تھی: فلسطین

   

رملہ(مغربی کنارہ) ۔ 9 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینیوں نے آج کہا کہ انہوںنے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی منصوبہ پر جوابی پیشکش کے طور پر مغربی کنارہ ، غزہ اور مشرقی ایروشلم میں اسرائیل کے ساتھ اراضی کے راست تبادلے کرتے ہوئے غیر فوجی فلسطینی مملکت کی تجویز پیش کی تھی۔ وزیراعظم محمد شتایح نے ساڑھے چار صفحات پر مشتمل تجویز کے تعلق سے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا لیکن کہا کہ بڑے مسائل پر فلسطینی موقف معروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلان حالیہ دنوں مشرق وسطی میں ثالثی کرنے والی چار طاقتوں امریکہ ، یو این ، یوروپی یونین اور روس کو پیش کیا گیا ۔ ٹرمپ نظم و نسق نے اپنے منصوبہ کو مسترد کرنے پر فلسطینیوں سے بے اعتنائی برتی۔ ٹرمپ کی حکومت کئی دہے قدیم جھگڑے میں لگ بھگ تمام متنازعہ مسائل پر اسرائیل کی تائید کرتی ہے۔