واشنگٹن۔23 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی امریکی سینیٹ میں ہونے کی خواہش ظاہر کردی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف مواخذے کا ٹرائل چاہتا ہوں جو امریکی سینیٹ میں ہو۔الجزیرہ میں شائع رپورٹ کے مطابق فوکس نیوز چینل کے فاکس اینڈ فرینڈز پروگرام میں ٹرمپ نے کہا کہ مجھ پر لگے تمام الزامات ختم ہوجائیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ ’سچ کہوں تو میں ٹرائل چاہتا ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے تو انہیں مواخذہ کرنے میں بہت مشکل ہوگی۔ واضح رہے ٹرمپ کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب مواخذے کی تحقیقات میں دو ہفتوں کی عوامی سماعت کے دوران 12 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرالیے ہیں۔ڈیموکریٹک کے زیرقیادت ایوان اس بات کی تحقیقات کررہا ہے کہ آیا ڈونالڈٹرمپ نے یوکرائن کو کسی سیاسی حریف کے خلاف تحقیقات کے لئے دباؤ ڈال کر اپنے اقتدار و اختیارات کا غلط استعمال کیا۔
ہالینڈ : داعشی جنگجوئوں کے
بچوں کی واپسی مسترد
ہیگ (ہالینڈ)۔23 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہالینڈ کی ایک اپیل عدالت نے ماتحت عدالت کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا کہ حکومت کو ان بچوں کو واپس کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جن کی مائیں شدت پسند گروہوں میں شامل ہونے کیلئے شام چلی گئی تھیں۔
