لندن /7 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانی روزنامہ ڈیلی میل میں اتوار کو برطانیہ کے افشاء شدہ سفارتی یادداشت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ واشنگٹن میں متعینہ برطانوی سفیر نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے انتظامیہ کو ’ نااہل ‘ اور انتہائی غیر کارکرد قرار دیا ہے ۔ سفیر کم ڈروج نے کہا تھا کہ ٹریمپ کی صدارت ’جھلس اور بکھر ‘ سکتی ہے اور رسواء کن انداز میں اس کا خاتمہ ہوسکتا ہے ۔ کم ڈروج نے خفیہ کیبلس میں اپنے ان تاثرات کا اظہار کیا تھا اور اس قسم کے مختصر نوٹ برطانیہ کو روانہ کئے گئے تھے ۔ جن کے افشاء سے یہ انکشاف ہوا ہے ڈروج نے اپے ایک ایسے ہی نوٹ میں لکھا تھا کہ ’’ ہم فی الواقعی یہ نہیں سمجھتے کہ یہ ( ٹرمپ ) انتظامیہ معمول کے مطابق ہوسکتا کیونکہ یہ کم کارکرد ، کم ناقابل قیاس ، کم گروپ بندیوں ، کم صفارتی صلاحیتوں اور نااہلی کا شکار ہے ‘‘ ۔ اس اخبار نے کہا کہ ڈروج کے انتہائی تلخ و تند تبصروں میں ٹرمپ کو نااہل قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ملکہ الیزیبتھ دوم نے گذشتہ ماہ ٹرمپ کو ملاقات کا موقع دیا تھا جب وہ سرکاری دورہ پر پہونچے تھے ۔