ٹرمپ نے انتخابی ریلی میں مقتول ایرانی جنرل سلیمانی کو گالی دے ڈالی

   

واشنگٹن۔15جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے اپنی ایک انتخابی ریلی میں ایران کے مقتول جنرل قاسم سلیمانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں گالی بھی دے ڈالی۔ امریکی ریاست وِسکونسن کے شہر مِلواکی میں منگل کی شام ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے قاسم سلیمانی کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ اس ایرانی جنرل کی وجہ سے بہت سے ایسے جوان مرد اور خواتین بھی دیکھنے میں آتے ہیں، جن کے ہاتھ پاؤں ہی باقی نہیں رہے۔ ٹرمپ نے سلیمانی کے بارے میں کہا کہ انہیں تو بیس سال پہلے ہی ہلاک کر دیا جانا چاہیے تھا۔ ایران کے پاسداران انقلاب نامی دستوں کی سپاہِ قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو امریکہ نے اس ماہ کے اوائل میں عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک فضائی حملے میں باقاعدہ نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا تھا۔