ٹرمپ نے بعض سرکاری دستاویزات ٹائیلٹ میں بہا دیئے تھے،کتاب میں دعوی

   

نیویارک : صحافی میگی ہبرمین کی ٹرمپ سے متعلق کنفیڈنس مین یعنی بااعتماد شخص نامی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ کے وقت وائٹ ہاوس کے ٹوئلٹس میں اکثر کاغذ پھنسنے کا مسئلہ پیدا ہوتا تھا جو کہ ٹرمپ بہایا کرتے تھے۔ یاد رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ پر اپنے صدارتی اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے بعض سرکاری دستاویزات کو ضائع کرنے کا الزام تھا جس پر فلوریڈا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ایف بی آئی نے چھاپہ مارتیہوئے تفتیش بھی شروع کر دی تھی۔