ٹرمپ نے بغدادی کو ہلاک کرنے کی مہم میں شامل کتے کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کیا

   

واشنگٹن 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اُس بہترین و حیرت انگیز فوجی کتے کی تصویر کو سوشیل میڈیا پر شیئر کیا جو مبینہ طور پر شام میں اسلامک اسٹیٹ کے بانی ابوبکر البغدادی کو ہلاک کرنے کے لئے انتہائی خفیہ حملے میں زخمی ہوگیا تھا۔ پنٹگان نے اس کتے کی شناخت محفوظ رکھنے کے لئے اس کی انفرادی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا تھا۔ ٹرمپ نے پیر کو ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ’ہم نے اُس خوبصورت و حیرت انگیز کتے کی تصویر کو منظر عام پر لایا ہے (جس کے نام کا انکشاف نہیں کیا گیا)۔ اس نے ایک ایسا عظیم کام کیا ہے جس میں آئی ایس آئی ایس کے لیڈر ابوبکر البغدادی کو پکڑنے اور ہلاک کرنے دھاوا کیا گیا تھا‘۔ ٹرمپ نے بلجئین مالینوٹیس کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی لیکن فوجی خدمات کے لئے استعمال کئے جانے والے اس کتے کے نام اور دیگر تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا تھا۔